پاکستان

اسلام آباد ایکسپریس وے توسیعی منصوبہ، کورال سے روات کام کا آغاز

 اسلام آباد میں واقع ایکسپریس وے کے توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا گیا کہ ایکسپریس وے کورال سے روات منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوں نے تحریر کیا کہ آئی جے پی روڈ کی بحالی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے، آئی جے پی روڈ بحالی منصوبے پر آئندہ چند ہفتوں میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چاربڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

وزیراعظم نے جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ان میں راول ڈیم چوک انٹرچینج، کورنگ پْل، پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج اور آئی 15 کے ترقیاتی منصوبے کا پہلا مرحلہ شامل ہیں۔

Back to top button