پاکستان

اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر سے پستول برآمد

اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے ایک کارروائی کے دوران کراچی جانے والے مسافر کے سامان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔

مسافر مسرور علی پرواز پی اے 207 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی جا رہا تھا، اے ایس ایف نے دوران اسکینگ ان کے ہینڈ کیری سے نائن ایم ایم پسٹل، تین میگزین اور 32 گولیاں برآمد کر لیں۔مسافر کے پاس اسلحے کا ایکسپائر لائسنس بھی پایا گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے ڈاکٹر مسرور علی نامی مسافر کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایئر پورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔

Back to top button