پاکستان

معمولی رنجش کا انجام؛فائرنگ سے 4 افراد قتل

پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا گیا،ایک شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گاﺅں 108 بارہ ایل میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ روز دونوں فریقین میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہواتھا۔

Back to top button