پاکستان

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسید نیئر بخاری کورونا کا شکار

 پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ 

پی ڈی ایم کے چند روز قبل منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد سے نیئر بخاری کو بخار اور سانس کی تکلیف محسوس ہوئی تو ٹیسٹ کرانے پر ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تاہم نیئر بخاری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پارٹی قیادت آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ظفر الحق اور دیگر ان کی خیریت دریافت کی۔

Back to top button