پاکستان

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئی تصاویرمنظرعام پر

دفترکی طرف سےاپنی ویب سائٹ پروزیراعظم عمران خان کی ایک اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوتصاویرجاری کی گئیں

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سرکاری تصاویرجاری کردی گئیں اورہدایت کی گئی ہےکہ جب کہیں ضرورت ہوتویہی تصاویراستعمال کی جائیں، یہ تصاویروزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کی گئیں۔ دفترکی طرف سےاپنی ویب سائٹ پروزیراعظم عمران خان کی ایک اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوتصاویرجاری کی گئیں۔ وزیراعظم کی اہلیہ کی تصاویرجووزیراعظم آفس کی ویب سائٹ  پرجاری کی گئیں۔  بشریٰ بی بی یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ ”مجھے پورا بھروسا ہےکہ عمران خان پاکستان سےکیےوعدے پورے کریں گے۔ اللہ نےہم پرملک کی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔ اقتدارآنی جانی چیزہے۔ عمران خان کا مقصد ملک سےغربت کا خاتمہ اورصحت وتعلیم کےنظام کوبہترکرنا ہے۔

وہ پاکپتن میں واقع بابا فرید کی درگارہ کی روحانی خاتون ہیں اور صوفی بزرگ بابا فرید کی عقیدت مند ہیں، عمران خان بھی بابا فرید کے عقیدت مند ہیں۔ یادرہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ ہمیشہ پردے میں دکھائی دیں، ان کی زیادہ تصاویر بھی موجود نہیں لیکن وزیراعظم کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھیں اور لاہور میں فلاحی اداروں کے دوروں کے موقع پر بنائی گئی کچھ تصاویر بھی میڈیا کے پاس موجود ہیں، یا پھر ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سے سکرین شاٹس بطور فوٹوا ستعمال کیے جاتے ہیں لیکن اب سرکاری طور پر تصاویر جاری کردی گئیں۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، عمران خان کی اہلیہ  بشریٰ کے کچھ عقیدت مند یہ بھی مانتے ہیں کہ وہ روحانی طاقتیں رکھتی ہے۔بشریٰ بی بی اسلامی قوانین سختی سے قوانین پرعمل پیراہیں، پاکستان میں لوگ اسے ایک ایسی خاتون کے طور پر جانتے ہیں جو مکمل طورپر پردے میں رہتی ہیں اور خود انہیں کسی عہدے وغیرہ کا لالچ بھی نہیں۔

وکی پیڈیا کےمطابق جب بھی عمران خان مشکلات میں ہوتےتوبشریٰ سےروحانی معاملات میں مشورہ لےلیتےتھے،عمران اوربشریٰ پہلی بار لودھراں میں 2015ء کےضمنی انتخابات سےپہلےملےتھے۔ عمران خان اپنےامیدوارجہانگیرترین کی جیت پر”بہت خوش“ ہوئےتھے، اس جیت کی پیشین گوئی بشریٰ بی بی پہلےہی کرچکی تھیں، اب عمران خان باقاعدہ طورپررہنمائی کےلیےان سےمشورہ لینےلگےتھے۔ شادی کےبعد ایک انٹرویومیں عمران خان نےکہا کہ انہوں نےان کا چہرہ شادی کےبعد ہی دیکھا تھا؛ ”میں نےان کا چہرہ دیکھےبغیرہی ان سےشادی کے معاملےپربات کی کیونکہ وہ جب بھی مجھ سےملاقات کرتیں تومکمل نقاب میں ہوتی تھیں، اس سےقبل انہوں نےان کےگھرپران کی ”صرف ایک پرانی تصویر“ دیکھی تھی۔ شادی کےکچھ ماہ بعد جوڑا عمرے کےلیےمکہ گیا تھا۔  بشری بی بی کےمتعلق کہا ہےکہ وہ گھرمیں رہنا پسند کرتی ہیں اورلوگوں سےزیادہ ملنا جلنا اورتقریبات میں جانا زیادہ پسند نہیں کرتی ہیں، جس کولےکرعمران خان کوکوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ ان کےمطابق وہ خود ”معاشرتی میلان کا دورپار“ کرچکےہیں۔ عمران خان کےمطابق ان کےدوبیٹےبشریٰ سےمل چکےہیں اورشادی کےبعد ان کوبھی بشریٰ کےبچوں کوجاننےکا موقع ملا۔

Back to top button