پاکستان

پی ٹی آئی حکومت کا ایک اوراسکینڈل منظرعام پرآگیا

پولٹری ایسوسی ایشن کودولاکھ ٹن گندم مارکیٹ سےکم ریٹ پرفروخت کردی گئی

موجودہ حکومت میں ایک اوراسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن کودولاکھ ٹن گندم مارکیٹ سےکم ریٹ پرفروخت کردی گئی۔ذرائع کےمطابق پاسکونےپولٹری ایسوسی ایشن کوگندم سستےداموں فروخت کی، مارکیٹ سےکم ریٹ پرگندم کی فروخت سےقومی خزانےکو تقریباً ڈیڑھ ارب روپےنقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ 2020 میں سنگین بےضابطگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہےکہ پولٹری ایسوسی ایشن کومارچ 2019 تک فی ٹن گندم 6 ہزار 579 روپےسستی فروخت کی گئی۔ ذرائع کےمطابق ایسوسی ایشن کومارکیٹ ریٹ سےکم کرکے 100 کلوگرام گندم صرف 3 ہزار 250 روپےمیں بیچی گئی۔

Back to top button