پاکستان

اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کیخلاف ایک چال، فضل الرحمن کو بڑا عہدہ سونپ دیا

اپوزیشن جماعتوں کی کی رہبر کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہ بنانے کی سفارش کی تھی

ملکی اپوزیشن کی 11 جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کیخلاف ایک اور چال کھیلتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو سربراہ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، احسن اقبال، نواب اختر مینگل، شاہ اویس نورانی، امیرحیدر خان ہوتی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے تنظیمی ڈھانچے کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی کی رہبر کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا سربراہ بنانے کی سفارش کی تھی۔ دوسری جانب پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک کا آغاز 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ عام سے کرے گی۔

Back to top button