پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عاصم سلیم باجوہ پر کرپشن کے الزامات، دشمن ملک سے بھی ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے، حکومتی حلقوں میں ہلچل

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے خود ہی سب کچھ اگل دیا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ پر لگنے والے کرپشن الزامات کے متعلق دشمن ملک سے بھی ہوشرباء انکشافات سامنے آ رہے ہیں جس نے حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے خود ہی سب کچھ اگل دیا۔گورو آریا نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے متعلق ڈیٹا ایک پاکستانی نے فراہم کیا۔سی پیک کو متنازع بنانے کے لیے بھارت ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے۔سی پیک کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پر الزامات لگانے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے خود ہی سب کچھ اگل دیا۔گورو آریا نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے متعلق معلومات ایک پاکستانی نے فراہم کیں۔بیس سے پچاس ہزار کے بدلے سب کچھ معلوم ہو جاتا ہے۔ایس ای سی پی اور نادرا سے باجوہ فیملی کے بارے میں ریکارڈ نکالا۔گورو آریا نے کہا کہ انہیں معلومات بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ملتی ہیں۔

Back to top button