پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مولانا فضل الرحمن کا بلاوا، نیب کا بھی یوٹرن سامنے آگیا‘ پی ٹی آئی حکومت کی مشکلات بڑھنے لگیں، بے یقینی عروج پر

احتساب بیورو نے فضل الرحمن کو نوٹس بھیجنے کے معاملے پر کہا کہ ہم نے ابھی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کو کوئی نوٹس نہیں بھیجا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بلاوے پر احتساب بیورو (نیب) نے بھی یوٹرن لے لیا جس کے بعد حکومت کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان دنوں ان کی شمالی علاقہ جات کی سیر کی تصویریں وائرل ہوئی ہیں جن میں ان کے چہرے کے تاثرات ان کی خوشگوار موڈ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان ان دنوں کشمیر کی وادی نیلم میں ہیں جہاں وہ اتوار تک رہیں گے۔ ان کی جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دورہ کشمیر میں تنظیمی معاملات کے لیے پہلے سے شیڈول تھا۔

اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان سے وابستہ خبریں وائرل ہوئی ہیں جن میں اے پی سی کے دوران انھیں براہ راست نہ دکھانے کا شکوہ ہو یا ان کے سخت گیر موقف کی ویڈیو ہو میڈیا پر چھائی رہی ہیں۔ شمالی علاقہ جات کی تصویروں میں مولانا فضل الرحمان دریا کے کنارے پتھروں پر بیٹھ کر مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں ان کے ہمراہ جے یو آئی سندھ کے رہنماء راشد سومرو اور ضیا الرحمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بارے میں لوگ اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ مولانا خود ہی شمالی علاقہ جات کی سیر کو چلے گئے ہیں۔

Back to top button