پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے632 نئےکیسزرپورٹ

 کورونا وائرس کے632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوروبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ14 ہزار616 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناسے6اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار513 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 375 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اورشفایاب افراد کی مجموعی تعداد2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 9ہزار135 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار766 ہو گئی ہے۔ پنجاب 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 973، بلوچستان میں 15 ہزار 371، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Back to top button