پاکستان

خیبر پختونخوا;کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 تعلیمی ادارے سیل

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 تعلیمی ادارے بند کر دیے۔

کورونا کیسز سامنے آنے پر خیبر پختونخوا میں بند کیے گئے تعلیمی اداروں میں 4 سرکاری اور ایک نجی اسکول شامل ہے۔وزیر  تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کلاس رومز میں طلباء کے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور طلباء و طالبات ماسک لازمی پہنیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولز فوری طور پر بند کیے جائیں گے۔

Back to top button