پاکستان

مہنگی بجلی،حکومت نےملبہ نوازشریف حکومت پرڈال دیا

وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازکا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کےترجمان ڈھٹائی سےجھوٹ بولتےہیں

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازکا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کےترجمان ڈھٹائی سےجھوٹ بولتےہیں، مسلم لیگ ن ہمارے لیےبارودی سرنگیں بچھا کرگئی تھی، حکومت میں آئےتوزرمبادلہ ذخائر 6 ہفتےسےزیادہ کےنہیں تھے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےشبلی فرازنےکہا کہ 2.9 کھرب سود ادا کرنےکےلیےرکھےگئے،اسحاق ڈارنےڈالرکومصنوعی سطح پررکھنےکےلیے 23 ارب ڈالرخرچ کیے، درآمدات اوربرآمدات کا فرق 20 ارب ڈالرکا تھا۔ شبلی فرازنےکہا کہ مسلم لیگ ن حکومت نےبرآمدات نہیں بڑھائیں، صرف لوٹ مارکی اور کرپشن کےسوا کچھ نہیں کیا، ہم آئےتوعمران خان کوقرض کی ادائیگی کاچیلنج تھا، غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب ڈالرکرلیےہیں، ہمارے پاس مصنوعی ریٹ برقراررکھنےکےلیےڈالرنہیں تھے، لیکن کرنا بھی نہیں چاہیے۔

وفاقی وزیرِاطلاعات نےکہا کہ 20 ارب ڈالرخسارہ 8 کروڑڈالرکی مثبت سطح پرلےآئے،اس سہہ ماہی میں ہدف سےزیادہ ٹیکس ریکورکیے ہیں، پیٹرول کوعالمی قیمتوں پرفراہم کرنا ہوتا ہے، مہنگی بجلی کی وجہ نوازشریف حکومت کےبجلی کمپنیوں سےمہنگےسودے رہےہیں۔ شبلی فرازنےکہا کہ لیگی دورِحکومت میں ری نیوایبل انرجی سےسوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، غلط پالیسیوں سےصنعت کوشدید نقصان پہنچا، عمران خان نےبجلی پیداوارکمپنیوں سےمذاکرات کیے،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ ن لیگ حکومت کےمعاہدے ہیں۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ نوازشریف کےدورمیں پی ایم ہاؤس کا کچن شاہانہ اندازمیں چل رہا تھا۔ وزیرِاطلاعات نےکہا کہ آپ چاہتےمیں ملک میں بےیقینی پھیلے، کوئی محب وطن عوامی مفاد کےخلاف نہیں ہوسکتا، اپوزیشن میں پھوٹ پڑچکی ہے، شورغوغا اس لیےہےکہ ان کے کیسزپراین آراودے دیا جائے۔ شبلی فرازنےکہا کہ عمران خان نڈرہےکسی بلیک میلنگ میں نہیں آئےگا، نوازشریف اپوزیشن کی سیاست کوبند گلی میں لےگئےہیں، حکومت اپوزیشن کا کوئی دباؤقبول نہیں کرے گی، عمران خان جیسا ایماندارلیڈرملک کوپہلی مرتبہ ملا ہے۔

Back to top button