پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف پربغاوت کا مقدمہ بنےگا یا نہیں؟حقائق سامنےآگئے

نوازشریف پربغاوت کا مقدمہ بنےگا یا نہیں؟حقائق سامنےآگئے‘فواد چوہدری بھی کھل کرسابق وزیراعظم کی حمایت میں بول پڑے

نوازشریف پر بغاوت کا مقدمہ بنے گا یا نہیں؟ حقائق سامنے آگئے‘ فواد چوہدری بھی کھل کر سابق وزیراعظم کی حمایت میں بول پڑے, وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف ایک اسٹریٹجی پرعمل کررہےہیں کہ اوروہ اسٹریٹجی یہ ہے کہ وہ خود کو ایک سیاسی ملزم ثابت کرنا چاہتے ہیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف جتنی مرضی چاہیں سخت بات کریں ان پر بغاوت کا مقدمہ قائم نہیں ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ نوازشریف ایک اسٹریٹجی پرعمل کر رہے ہیں کہ اوروہ اسٹریٹجی یہ ہےکہ وہ خود کوایک سیاسی ملزم ثابت کرنا چاہتےہیں حالانکہ حقیقت یہ ہےکہ ان کے خلاف بدعنوانی کےوہ کیسزہیں جن کےالزامات پاکستان میں نہیں لگے۔ فواد چوہدری نےمزید کہا کہ ایک پورا انٹرنینشل اسکینڈل آیا جس میں ان کا اوران کےبچوں کا نام آیا، اب وہ خود مےفیئرمیں بیٹھےہوئےہیں، ان کےدوبچےبرطانوی شہری ہیں اوران کی ساری جائیداد بھی بچوں کےنام پرہے،ایک بیٹی کوپاکستان کی بیٹی بنا کروہ یہاں پرسیاست کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ آپ کا پاکستان میں نہ کوئی معاشی دلچسپی ہےاورنہ ہی آپ کا کوئی سیاسی اثاثہ ہے تو پاکستان میں تو آپ کرنا کیا چاہ رہے ہیں، نوازشریف چاہ رہےہیں کہ پاکستان کےاداروں پرمسلسل تنقید کرکےانہیں سیاسی کردارملےاوران کے مقدمات سےحکومت ہاتھ اٹھا لےاوران کےخلاف کیسزختم ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی اس وقت جوجدو جہد ہےوہ سیاسی جدوجہد تو نہیں ہے، ان کی جدوجہد اپنےمقدمات سےجان چھڑانےکی ہے اوراس کےلیےوہ تمام بیانیہ بھی بنا رہےہیں اوراسی وجہ سےجون لیگ پاکستان میں ہے وہ نوازشریف صاحب کےساتھ نہیں ہے۔
Back to top button