پاکستان

ایم کیو ایم کا حیدرآبادمیں سیاسی قوت کا مظاہرہ

بنیادی حقوق اورالگ جنوبی صوبہ سندھ کےلیےحیدرآباد میں بھرپورطاقت کا مظاہرہ کیا گیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سےبنیادی حقوق اورالگ جنوبی صوبہ سندھ کےلیےحیدرآباد میں بھرپورطاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایم کیوایم پاکستان نےاپنےحقوق کےلیےحیدرآباد میں ہیرآباد سےاسٹیشن روڈ تک ‘حیدرآباد مارچ’ کیا۔ ریلی سےخطاب کرتےہوئے کنوینرایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھاکہ اپنےحقوق کےلیےہم اپنی آخری حد تک جائیں گے،اگرہمیں ایک بارسندھ کی تقدیر بدلنےکا موقع ملتا توایک سال میں تبدیل کردیتے،اب ہماری بلند آوازکوکوئی دبا نہیں سکتا۔

خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھاکہ پاکستان کی تقدیربدلنےکا موقع آرہا ہے،جاگیرداروڈیرے حکمران نہیں بچیں گے۔ ایم کیوایم کےرہنما عامرخان کاکہنا تھا کہ یہ ریلی ثابت کرتی ہےکہ ایم کیوایم متحد ہےاورمتحد رہےگی،پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتےہوئےسندھ کبھی ترقی نہیں کرسکتا،اب چاہےجو بھی الگ صوبہ ہرصورت لیا جائےگا۔ خواجہ اظہارالحسن نےکہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کی ریلی کےبعد ایک اورریلی نکلی جو پاکستان توڑنےکی ریلی تھی،اگرایم کیو ایم کی حکومت بن گئی توپھرپیپلزپارٹی صوبےکی تحریک چلائےگی۔

Back to top button