پاکستان

نون لیگی رہنما نےپی ٹی آئی حکومت کوسبق سکھا دیا

مفتاح اسماعیل نےکہا کہ حکومت کاکام یہ نہیں ہےکہ کہےگیس کی قلت ہےاوروہ مزید ہوگی

اپوزیشن کی سب سےبڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کےسینیئررہنما مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ میں نے کوئی الزامات نہیں لگائے،الزامات علی زیدی نےلگائےہیں۔ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ ہم نےحکومتی گارنٹی پر 2 ٹرمینلزلگائےتھے۔ انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 2سال میں گیس کا ایک بھی ٹرمینل نہیں لگایا اورایک انچ گیس پائپ لائن نہیں بچھائی۔ مفتاح اسماعیل نےمزید کہا کہ ن لیگ نے 5 سال کےدوران 2 ٹرمینلزلگائے، حکومت کاکام یہ نہیں ہےکہ کہےگیس کی قلت ہےاوروہ مزید ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت کا کام یہ ہےکہ گیس کی کمی کو ختم کرنےکیلئے اقدامات کرے۔

Back to top button