پاکستان

مریم نوازکی انڈین سےملاقات،حقیقیت سامنے آگئی

معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نےمسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی اہم ملاقات کی تفصیلات بتادیں

وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نےمسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی اہم ملاقات کی تفصیلات بتادیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےایک پیغام میں ڈاکٹرشہبازگل نےانکشاف کیا کہ میری اطلاع کےمطابق مریم نوازکی ایک انڈین سےملاقات کھوکھرپیلس میں ہوئی،پریس کانفرنس کےبعد مریم نوازاسی جگہ پررکی رہیں،سگنل ملنےپروہاں سےنکل کرسیدھی کھوکھرپیلس پہنچیں۔وزیراعظم کےمعاون خصوصی نےمسلم لیگ ن کےرہنما رانا ثناءاللہ کومخاطت کرتےہوئےکہا کہ راناصاحب! آپ شہبازشریف کےساتھ ہیں ، وہ آپ کویہ نہیں بتائیں گی۔  واضح رہےکہ گزشتہ روزڈاکٹرشہبازگل نےکہا تھا کہ لندن میں نوازشریف نےجو ملاقاتیں کی ہیں وہ ہمیں پتہ ہے،لیکن ہمیں نوازشریف سے کوئی سیاسی خطرہ نہیں،تاہم ان کےبیانات کوملک دشمن عناصرمذموم مقاصد کیلئےاستعمال کریں گے ۔

انہوں نےکہا کہ سابق وزیراعظم نےگزشتہ منگل کوجس سفارتخانےمیں ملاقاتیں کیں ہمیں سب پتا ہے، میرا مؤقف تھا نوازشریف کوتقریرکی اجازت نہ دی جائے، کیوں کہ مستقبل میں نوازشریف کی باتوں سےملک کونقصان ہوگا،اور 10ماہ بعد پتا چلےگا کہ ان تقریروں کا کیا نقصان ہوا ہے،جب کہ نوازشریف کی چند تقاریرملکی مفاد میں نہیں تھیں،کسی کوشک نہیں بھارت پاکستان کوتوڑنا چاہتا ہے،کوئی شک نہیں بھارت سرحدوں پرپاکستان کیخلاف سرگرم ہے،بھارت ہروقت پاکستان کونقصا ن پہنچانےکی تاک میں رہتا ہے،انٹیلی جنس ایجنسیز نےفرقہفسادات کیبھارتی کوشش ناکام بنائیں،بھارتی اسٹریٹجک ماہرنےکہا پاکستان کیفوج کوہٹ کرو،جب پاکستان کیفوج کمزورہوگی توپاکستان کمزورہوگا،اس بات میں شک نہیں کہ بھارت پاکستان کوتوڑنے کےدرپے ہے۔

Back to top button