پاکستان

وزیرداخلہ نےاحتجاجی ریلیوں کی اجازت دینےکی مخالفت کردی

بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نےاپوزیشن کواحتجاجی ریلیوں کی اجازت دینےکی مخالفت کردی

وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نےاپوزیشن کواحتجاجی ریلیوں کی اجازت دینےکی مخالفت کردی، اپوزیشن کی تحریک ریاست مخالف ہے،جمہوریت کےنام پرملک دشمن ریلیاں نکالنےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نےاپوزیشن جماعتوں کی تحریک کوریاست مخالف قراردیتےہوئےکہا کہ نوازشریف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی ترویج کررہےہیں۔ نوازشریف ریاست مخالف پروپیگنڈے کا مقصدخود کو احتساب سےبچانا ہے۔ وزیرداخلہ اعجاز شاہ نےجمہوریت کےنام پرملک دشمن ریلیاں نکالنےکی اجازت دینےکی مخالفت کردی ہے۔ جمہوری روایات اداروں کی عزت کوسرعام پامال کرنےکی اجازت نہیں دیتیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 11 اکتوبرکوحکومت مخالف احتجاجی تحریک کےپہلےجلسےکی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

Back to top button