پاکستان

مریم نوازکی بھارتی شخصیت سےملاقات،وضاحت بھی آگئی

مسلم لیگ ن کےرہنماء سیف الملوک کھوکھرنےکہا ہےکہ مریم نوازکی کھوکھرپیلس میں کسی بھارتی سے ملاقات نہیں ہوئی

مسلم لیگ ن کےرہنماء سیف الملوک کھوکھرنےکہا ہےکہ مریم نوازکی کھوکھرپیلس میں کسی بھارتی سے ملاقات نہیں ہوئی، میں شہبازگل نہیں سیف کھوکھرہوں، چیلنج کرتا ہوں ملاقات ثابت کردیں،میں اورمیرا اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی ہوجائیں گے،ثابت نہ کیا تولیگل نوٹس بھیجوں گا۔ انہوں نےمعاون خصوصی شہبازگل کی جانب سےنائب صدرن لیگ مریم نوازپربھارتی ایجنٹ سےملاقات کرنےکےالزام پراپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نوازکی کھوکھرپیلس میں کسی بھارتی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ شہبازگل صاحب! میں شہباز گل نہیں ہوں، میں سیف کھوکھرہوں، میں آپ کوچیلنج کرتا ہوںآ پ ملاقات کوثابت کردیں، میں ایم پی اے شپ اورمیرا بھائی افضل کھوکھرایم این اے شپ سےمستعفی ہوجائیں گے۔

میں آپ کوجھوٹا بیان جاری کرنے پرلیگل نوٹس بھی بھیجوں گا۔اس پرمعاون خصوصی شہبازگل نےکہا کہ کھوکھرصاحب ہمیں پتا ہےآپ جیسےلوگ ملک دشمن بیانیےکا حصہ نہیں ہیں۔ آپ توخود مجبوراورپھنسےہوئےہیں۔ یہ ملاقات آپ کی طرف نہیں ہوئی۔لاہورمیں کئی اور کھوکھرہاؤس اورکھوکھرپیلس موجود ہیں۔ اس کا جواب مریم بی بی کودینےدیں کہ یہ ملاقات کہاں ہوئی؟ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ نےردعمل دیتےہوئےکہا کہ یہ جوخطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے وہ کسی کی بہتری میں نہیں۔ شہبازگل اورشیخ رشید کی تعیناتی سےثابت ہوتا ہےصرف یہی میرٹ پرعمران خان کےترجمان ہیں۔

Back to top button