پاکستان

حکومت اورآئی ایم ایف کی ملی بھگت،عوام پرنئےحملہ کی تیاری

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کےمطالبےپربجلی اورگیس مہنگی کرنےپرغورکررہی ہے

حکومت اورآئی ایم ایف کی ملی بھگت،عوام پرنئےحملہ کی تیاری،کھوج نیوز کے مطابقوفاقی حکومت آئی ایم ایف کےمطالبےپربجلی اورگیس مہنگی کرنےپرغورکررہی ہے۔ ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس میں گھریلوصارفین کیلئے بجلی 1.62روپےفی یونٹ اورکمرشل وصنعتی صارفین کیلئے 2.63 روپےتک مہنگی کرنےکی تجویزپیش کی جائےگی جبکہ گیس 15 فیصد تک مہنگی کرنےکی تجویزبھی پیش کی جائےگی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گھریلوصارفین کےگیس میٹررینٹ کی مد میں ماہانہ 20 روپے اضافے پر بھی غور ہوگا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا جس کے لیے 15 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔

Back to top button