پاکستان

عمران خان نوجوانوں کومحبت کا سبق پڑھانے لگے

عمران خان نے کہا کہ میں اپنےنوجوانوں سےکہتا ہوں کہ وہ ایلف شفق کی ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھیں

انسٹاگرام پرشیئرکی گئی پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنےنوجوانوں سےکہتا ہوں کہ وہ ایلف شفق کی ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھیں، جوعشق حقیقی پرایک بہت ہی پراثرکتاب ہے۔ عمران خان نےبتایا کہ اس میں صوفی ازم،مولانا محمد جلال الدین رومی اوران کےمرشد شمس تبریزی پرگفتگوکی گئی ہے،میں نےکتاب چند سال قبل پڑھی تھی اوراس سےبہت زیادہ متاثرہوا تھا۔ ایلف شفق ترکی اورانگریزی کی مشہورناول نگار ہیں۔ انہوں نےاپنےاس ناول میں رومی وشمس کی محبت کونہایت دلچسپ اندازمیں اکیسویں صدی کے ایک کردارکےذریعےتحریرکیا ہے۔ اس کتاب کا 2017ء میں اردوترجمہ بھی ہوچکا ہے۔

 

Back to top button