پاکستان

عطا تارڑ کے شہباز گل پر سنگین الزامات، پی ٹی آئی کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

شہبازگل کے حوالے سے کچھ دستاویزات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق وہ اپنے امریکی مالک سے تنخواہ وصول کرتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا تارڑ نے شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی جس کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماء عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازگل کے حوالے سے کچھ دستاویزات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق شہباز گل اپنے امریکی مالک سے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازگل سرکاری عہدہ رکھتے ہیں اورامریکی ادارے سے ڈالربھی وصول کرتے ہیں، اگر وہ بازنہ آئے تووہ جہاں بھی ہوں گے ہم وہاں ان کا گھیراؤ کریں گے۔

عطا تارڑ نے شہبازگل کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھارتی ایجنٹ کا الزام ثابت کرنا پڑے گا، اگر بھارتی ایجنٹ کا الزام ثابت نہ کیا تو پوری قوم کے سامنے معافی مانگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازگل کو مناظرے کا چیلنج کیا مگر ابھی تک جواب نہیں ملا،جو ڈالر شہبازگل امریکا سے لے رہے ہیں، اسے ڈکلیئر کیوں نہیں کیا؟ اس کے علاوہ لیگی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، تحریک ابھی باضابطہ شروع نہیں ہوئی مگر ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، عمران خان کسی چوک میں کھڑیہوکرکہیں نوازشریف محب وطن نہیں توآپ کو پتہ لگ جائے گا۔

Back to top button