پاکستان

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قدر 600 روپے اضافے سے 96450روپے ہوگئی

ملک میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں ہوشر باء اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں پچھلے ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی کمی سلسلہ برقراررہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قدر 600 روپے اضافے سے 96450روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 6 ڈالر اضافے سے 1906 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر18 پیسے کم ہوئی اور کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قدر 164 روپے 32 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہو کر 164 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

Back to top button