پاکستان

ٹیچرز ڈے کے موقع پر افسوسناک واقعہ، پروفیسر قتل

مقتول پروفیسر نعیم الدین احمد سپیریئر سائنس کالج میں تعینات تھے' پروفیسر کو نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے

ٹیچرز ڈے کے موقع پر پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے سرکاری کالج کے پروفیسر کو سر عام سڑک پرگولیاں مار کر قتل کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر نعیم الدین احمدکو نامعلوم افراد نے دورہ روڈ پر گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول پروفیسر نعیم الدین احمد سپیریئر سائنس کالج میں تعینات تھے۔ مقتول پروفیسر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button