پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستانیو! ہو جاؤ تیار، گیس اور بجلی نہیں صرف ہل چلیں گے‘ حکومت اور آئی ایم ایف کی ملی بھگت کا منصوبہ سامنے آگیا

کابینہ اجلاس میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی 1.62روپے فی یونٹ اور کمرشل وصنعتی صارفین کیلئے 2.63 روپے تک مہنگی کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی ملی بھگت کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے جس میں گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے بعد ہل چلیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی 1.62روپے فی یونٹ اور کمرشل وصنعتی صارفین کیلئے 2.63 روپے تک مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی جبکہ گیس 15 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے گیس میٹر رینٹ کی مد میں ماہانہ 20 روپے اضافے پر بھی غور ہوگا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا جس کے لیے 15 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔

Back to top button