پاکستانفیچرڈ پوسٹ

زلفی بخاری پاکستان سے فرار، شرمناک الزام بھی لگ گیا‘ ملک دشمنی کے نئے شواہد سامنے آگئے، عمران حکومت ہل گئی

زلفی بخاری کے بھارتی سیاستدانوں سے روابط اور ان پر کی جانیوالی فنڈنگ کے متعلق مزید شواہد سامنے لائے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کو پاکستان سے فرار ہونے کی اطلاعات زور پکڑ گئی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ملک کی تحقیقاتی ایجنسی نے زلفی بخاری کے متعلق ہوشرباء رپورٹ سامنے رکھتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ زلفی بخاری جن کے پاس برطانیہ کی شہریت بھی ہے کے بھارت میں فنڈنگ کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری نے بہت سے بھارتی سیاستدانوں کی انتخابی مہم کے لئے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زلفی بخاری نے بھارتی سیاستدانوں سے روابط اور ان پر کی جانے والی فنڈنگ کے متعلق مزید شواہد سامنے لائے جائیں گے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سب سے عزیز ترین دوست اور معاون خصوصی زلفی بخاری گذشتہ کئی روز سے ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو گئی ہیں۔

Back to top button