پاکستان

کوئٹہ میں لڑکی اغوا؛باپ بیٹی کو بچانے کے لئے قربان ہوگیا

بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے کلی پرانا دکی سے مسلح افراد نے ایک لڑکی کو اغواء کر لیا۔

پولیس کے مزاحمت مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لڑکی کے والد جاں بحق ہو گئے۔ملزمان  لڑکی کو اغواء اور اس کے والد کو قتل کرنے کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور اغواء کی واردات انجام دے کر فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ رشتے کا تنازع بتایا جا رہا ہے، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Back to top button