پاکستان

عمران خان کو کب گھرجانا ہوگا؟ن لیگ نےخبربریک کردی

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ تحریک انصاف کی حکومت کےگھبرانےاورگھرجانےکا وقت شروع ہوچکا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ تحریک انصاف کی حکومت کےگھبرانےاورگھرجانےکا وقت شروع ہوچکا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ عمران خان چارماہ بعد آپ نےجانا ہے،کرائےکےترجمان بھی اپنا سامان باندھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کےالزامات ثابت نہیں کرسکی اس لیےغداری کےمقدمات بنائےجارہےہیں، مقدمےمیں اپنےکارکن کا نام ڈال کرکہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نےدعویٰ کیا کہ بغاوت کےمقدمےکےمدعی بدربشیرکوغائب کرکےمسنگ پرسن بنا دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نےکہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سےفارن فنڈنگ کےمعاملے پرجواب دینےکےبجائےالیکشن کمیشن کودھمکایا جا رہا ہے۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کےانکشافات سےنیب نیازی گٹھ جوڑسامنےآگیا ہے۔

Back to top button