پاکستان

غداری کا الزام،جنرل ریٹائرڈعبدالقیوم بھی بول پڑے

نوازشریف کی تقریرسننے والےغدارہیں توپھروزیراعظم پربھی اس حوالےسےغداری کا مقدمہ بننا چاہیے

مسلم لیگ (ن) کےرہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نےکہا ہےکہ یہ دن بھی آنا تھا کہ پاک فوج کی 38سال ملازمت کی تحریری توبہت دورکی بات کبھی زبانی وارننگ بھی نہیں ملی،اب ہمارے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، پتہ نہیں ہم کدھرجا رہےہیں،یہ فاشزم نہیں ہےتوپھر اور کیا ہے، اگرنوازشریف کی تقریرسننے والےغدارہیں توپھروزیراعظم پربھی اس حوالےسےغداری کا مقدمہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر میاں نواز شریف یہ کہہ رہے ہیں کہ آئین کے ساتھ چلنا چاہیے تو اس میں آخرکارکیا مضائقہ ہے، قادربلوچ بلوچستان میں (ن) لیگ کے صدرہیں ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ چکوال میں ایک کیس تھا جس کے بارے میں میں نے ڈی پی او کو متعدد بار کہا لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا، حیرانگی کی بات ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو بھی غداروں کی لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، وزیراعظم نے یہ اچھی بات کہی کہ انہیں مقدمے بارے علم ہی نہیں تھا، اب وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ایکشن لے نیز یہ بات بھی ہے کہ اگر وزیراعظم کو اس بات کا علم نہیں تو پھر وہ حکومت ہی نہیں کر رہے انہیں شاید یہ بھی نہیں پتا کہ اس اقدام کے کیا نتائج نکلیں گے۔

Back to top button