پاکستان

اسلام آبادکےمیئرشیخ انصرعزیزکا استعفی،وجہ بھی سامنے آگئی

اختیارات میں بےجامداخلت کوبنیاد بناتےہوئےمیئر اسلام آباد شیخ انصرعزیزنےاحتجاجا اپنےعہدے سےاستعفی دے دیا

پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادارے کےمعاملات واختیارات میں بےجامداخلت کوبنیاد بناتےہوئےمیئر اسلام آباد شیخ انصرعزیزنےاحتجاجا اپنےعہدے سےاستعفی دے دیا۔ اس سےقبل پی ٹی آئی کی جانب سےمیئراسلام آباد کےخلاف دوبار ریفرنس دائرکرکےانہیں عہدے سےہٹایا گیا۔ دونوں بارمیئرشیخ انصرکوعدالت نےعہدے پربحال کیا۔ میئرکےخلاف نیب میں کرپشن کیسسزبھی چلےجن میں میئربےگناہ ثابت ہوئے،تاہم اب وہ اپنےعہدے سےمستعفی ہوگئےہیں۔ ان کےعہدے کی مدت میں ابھی 4 ماہ باقی تھے۔ شیخ انصر عزیزنےاستعفی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیا ہے۔

Back to top button