پاکستانفیچرڈ پوسٹ

محمد زبیر کو کس کے کہنے پر نوازشریف اور مریم نواز کا ترجمان بنایا گیا‘ فیصلہ سامنے آنے پر عمران خان حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی

ن لیگ نے عثمان بزدارسے ملنے والے5ایم پی اے پارٹی سے نکال دیئے اورمحمد زبیر کو باپ بیٹی کا ترجمان مقرر کر دیا

محمد زبیر کو نوازشریف کو مریم نواز کا ترجمان اسٹیبلشمنٹ کو یہ پیغام دینے کے لئے بنایا گیا کہ پارٹی قیادت ان کے خلاف نہیں ہے اور اصلی نشانہ عمران خان اور ان کی حکومت ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سے ملنے والے ایم پی ایز کو نکال دیاگیا اور آرمی چیف سے 4بار ملنے والے کو ترجمان بنا دیا گیا۔ذرائع نے مزید کہاہے کہ ن لیگ نے عثمان بزدارسے ملنے والے5ایم پی اے پارٹی سے نکال دیئے اورمحمد زبیر کو آرمی چیف سے 4بار ملاقات پر باپ بیٹی کا ترجمان مقرر کر دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی 18اکتوبر کے کارساز سانحہ میں سیکڑوں شہیدوں کو بھلا کر محمود اچکزئی جیسے مشکوک اور مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلتی ہے تو انہیں بہت کچھ کھونا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب پیپلزپارٹی نام نہاد جگتو فرنٹ سے الگ ہوجائے گی۔

Back to top button