پاکستان

ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

 ظفرمحمود عباسی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی ہے۔

چینج آف کمانڈ کی تقریب اسلام آباد نیول ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ ظفر محمود عباسی نے اپنے الوداعی خطاب میں محمد امجد نیازی کو سربراہ پاک بحریہ بننے پر مبارکباد دی۔محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے22ویں سربراہ ہیں۔ انہوں نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔انہوں نے کمیشننگ پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی اور وہ متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور اس وقت چیف آف اسٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Back to top button