پاکستان

ڈینیل پرل کیس: ملزمان کی رہائی کی معطلی میں مزید توسیع سے انکار

سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کی معطلی میں مزید توسیع سے انکار کر دیا۔

سپریم کورٹ میں ڈینیل پرل قتل کیس کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ملزمان کی رہائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ مختاراں مائی کیس میں ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کے دوران رہائی روکنے کا عدالت کو آج تک افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپیلوں میں ملزمان بری ہو گئے اور عدالتی حکم کی وجہ سے انہیں جیل میں مزید وقت گزارنا پڑا جس کا کوئی ازالہ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے عمرشیخ اور کیس کے دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم مزید معطل کرنے سے انکار کر دیا۔

Back to top button