پاکستان

کے پی کے طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری؛سکول بیگز کا وزن طے کرنے کا فیصلہ،قانون تیار

خیبر پختونخوا حکومت کا اسکول بیگز کے وزن سے متعلق مجوزہ اسکول بیگز ایکٹ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہے۔

نرسری جماعت کے بچوں کے اسکول بیگز کا وزن 1.5 کلوگرام، پہلی جماعت کے اسکول بیگز کا وزن 2.4 کلوگرام جب کہ دوسری سے پانچویں جماعت کے اسکول بیگز کا وزن 2.5 سے 5.3 کلوگرام تک ہوگا۔

مجوزہ اسکول بیگز ایکٹ کے مطابق چھٹی سے دسویں جماعت تک اسکول بیگز کا وزن 5.4 سے 6.5 کلوگرام تک ہوگا جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکول بیگز کا وزن 7 کلوگرام تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Back to top button