پاکستان

حکومت نے عوام پر ایک اور "مہنگائی بم” گرانے کی تیاری کر لی

حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

کھوج ذرائع  کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کی سمری تیارکرلی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 9 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز ہے اور چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 77 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 روپے مہنگا کرکے 860 روپے کرنے کی تجویز ہے جب کہ گھی کی قیمت  170 روپے سے بڑھاکر 180 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Back to top button