پاکستان

ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت؛قبر کشائی کی تاریخ سامنے آگئی

 ڈاکٹر ماہا شاہ کی کراچی میں مبینہ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت،عدالتی فیصلہ کے بعد15اکتوبر کو 5رکنی ٹیم قبر کشائی کر کے موت کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے نمونے حاصل کرے گی۔

میرپورخاص ضلع کے تعلقہ سندھڑی کے مشہور روحانی شہر گرہوڑ شریف کی رہائشی ڈاکٹر ماہا شاہ نے کچھ عرصہ قبل کراچی میں اپنے گھرمیں مبینہ طور پرخود کشی کر لی تھی،ابتدائی رپورٹ پر کراچی پولیس نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھاجس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور قبر کشائی کی تاریخ اور وقت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد کی سربراہی میں5رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

Back to top button