پاکستان

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی، رپورٹ سامنے آگئی

فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے ' 10 گرام سونا 256 روپے سستا ہو کر 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا

ملک میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں حیران کن کمی آئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی رونما ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونا 256 روپے سستا ہو کر 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قدر 29 ڈالر کم ہوکر 1884 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button