پاکستان

مہنگائی کا اصل ذمہ دار کون؟ شبلی فراز نے بڑا سچ بے نقاب کر دیا

ماضی میں غلط کام کیے گئے جن کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، اسٹیل مل سمیت دیگر ادارے بیٹھ گئے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بڑا سچ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ اپوزیشن کو قراردیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سوا تمام اشاریے مثبت ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اِس ملک میں کوئی بھی شخص ایف آئی آر درج کراسکتا ہے، لاہور میں درج مقدمے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن اپنے رہنماں کی کرپشن چھپانیکیلیے جلسے جلوس کررہی ہیں۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں غلط کام کیے گئے جن کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، اسٹیل مل سمیت دیگر ادارے بیٹھ گئے ہیں، انہوں نے اپنی حکومتوں میں اداروں کو تباہ کردیا تھا، قانون سازی کے دوران ایسی ترامیم دی گئیں جو این آر او کے مترادف تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ ترمیم دی کہ ایک ارب روپے سیکم کی کرپشن کو کرپشن ہی نہ تصور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ان سے مہنگی جائیداد کا سوال پوچھنا نہیں بنتا؟ ہم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور ان کو کٹہرے میں لانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Back to top button