پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو خود انحصار بنانے کیلئے بڑا منصوبہ تیار کرلیا

انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے بہت مواقع ہیں تاہم پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتے ہیں اور ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزیر فواد چوہدری، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ری بوٹنگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے بہت مواقع ہیں تاہم پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے اور ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کے گی۔ وزیر اعظم نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے موضوع پر سیمینار کرانے پر یونیورسٹی کی تعریف بھی کی۔

Back to top button