پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کورونا نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ اموات‘ پنجاب بھر میں 856 مقامات سیل، سکولز، کاروباری مراکز کو بند کرنیکا عندیہ

صوبہ بھر میں 856 مقامات کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کردیا گیا، 1235افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں

کورونا نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ اموات ہوئیں جبکہ پنجاب بھر میں 856 مقامات سیل، سکولز، کاروباری مراکز کو بند کرنیکا عندیہ بھی دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا اور اس دوران مثبت کیس والے گھر کو سیل کیا جائے گا۔ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں، اس سلسلے میں اب تک صوبہ بھر میں 856 مقامات کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کردیا گیا، کیوں کہ ان علاقوں میں 1235 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، جہاں 7295 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 123 مقامات کو سیل کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ فیصل آباد اور گجرات میں 42، 42 گوجرانوالہ، حافظ آباد اور جھنگ میں 40، 40 مقامات شامل ہیں، ملتان میں 26، سرگودھا میں 24، ننکانہ صاحب میں 23، ساہیوال میں 12، بہاولپور میں 12، منڈی بہاالدین میں 12، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 11 مقامات کو سیل کردیا گیا۔

مزید یہ کہ شیخوپورہ میں 5، میانوالی 5، اوکاڑہ 5، وہاڑی میں 3، خانیوال اور خوشاب میں بھی تین تین مقامات سیل کیے گئے، جب کہ رحیم یار خان اور نارروال 2، مظفر گڑھ 2، لاہور، لیہ قصور دو، اٹک اورچینوٹ میں دو دو، جہلم میں ایک، بہاولنگر، بھکراورچکوال میں ایک ایک مقام مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہے، اس کے علاوہ لودھراں ایک، پاکپتن اور راجن پور میں بھی ایک ایک مقام 14روز کے لیے مکمل طور پر سیل رہیں گے۔

دوسری طرف صوبہ سندھ میں بھی کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، زیادہ کیسز والے علاقوں کو سیل کر دیا جائے گا، لوگوں کو گھروں اور علاقوں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، سندھ میں یومیہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا۔

Back to top button