پاکستان

8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے کو 15 سال بیت گئے

8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے کو گزرے 15 سال مکمل ہو چکے تاہم ہزاروں لوگوں کے زخم ابھی تازہ ہیں۔

8 اکتوبر صبح 8 بجکر 39 منٹ 50 سیکنڈ ترتیب وقت میں وہ گھڑی تھی جب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد علاقے کے  اضلاع اور کے پی کے ملحقہ اضلاع میں 70 ہزار انسانوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔صرف آزاد کشمیر میں 46 ہزار سے زائد انسان اپنی ہی بنائی ہوئی عمارتوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے جب کہ اس سے کہیں زیادہ تعداد میں زخمیوں کی آہ و بقا نے پاکستانی قوم، دوست ممالک اور بین لاقوامی ادروں کو امداد کے لئے متاثرہ علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا۔

یہ زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اور اس کے بعد آنے والے 978 آفٹر شاکس نے علاقے کو تلپٹ کر کے رکھ دیا۔

Back to top button