پاکستان

کراچی میں ڈاکو راج؛فیملی کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا

کراچی کے علاقے گزری میں مسلح ملزمان نے گھر میں پوری فیملی کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے سمیت زیورات اور دیگر چیزیں لوٹ لیں۔

پولیس کے مطابق گزری کے علاقے میں مسلح ملزمان اہلخانہ کویرغمال بناکر نقد رقم و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ ڈکیتی کا مقدمہ پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ 6 اور7 اکتوبرکی درمیانی شب ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، 5 ڈاکوؤں میں ایک نے چہرے پر ماسک جب کہ 4 نے منہ کپڑے سے ڈھانپے ہوئے تھے، ڈاکو نقد رقم 10 لاکھ روپے، غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر قیمیتی اشیاء لوٹ لیں۔

Back to top button