پاکستان

شہدائے کربلا کا چہلم: ملک بھر میں آج جلوس نکالے جائیں گے

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں علم تعزیوں اور ذوا لجنا ح کے جلوس نکالے جائیں گے۔

کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا اور کھارادر حسینیاں ایرانیاں پرختم ہوگا۔ جلوس کی گزرگاہوں پرکنٹینر رکھ کر راستوں کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ چہلم کے جلوسوں کے روٹ پر اور اطراف میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ شہدائے کربلا کے چہلم پر پنجاب میں آج ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور  پشاور سمیت چھوٹے بڑے شہروں سے چہلم کے جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Back to top button