پاکستان

جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل، اومنی گروپ کے سربراہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور عبدالغنی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل اور پنک ریزیڈنسی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ انور مجید اور عبدالغنی مجید سمت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر 3 گواہان کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں اومنی گروپ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے تحقیقات کیس کی سماعت ہوئی۔ اومنی گروپ کے انور مجید کے وکیل نے ایف آئی اے کے خلاف درخواست واپس لے لی جس پر سندھ ہائی کورٹ نے درخواست خارج کر دی۔

ایف آئی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے شروع کیا تھا جو اب نیب کو منتقل ہو چکا ہے۔

Back to top button