پاکستان

اسلام آباد؛ پولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

دونوں اہلکاروں کے درمیان جھگڑا سیکٹر جی سکس میں آبپارہ کی حدود میں فلیٹ پر ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سیکٹر جی سکس میں پیش آنے والے فائرنگ کے اس اندوہناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو ملزم کی فوری گرفتاری  کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ فلیٹ کے جھگڑے پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ملزم فرار ہو گیا ہے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button