پاکستان

پنجاب میں بھی دلخراش واقعہ؛12 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں لاپتہ بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خان پور کی بستی مڈ بنگلہ کا 12 سال کا بچہ گزشتہ شام 4 بجے سے لاپتہ تھا، پولیس نے ملازم سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل آج صبح خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ میں بھی کھیتوں سے ڈھائی سالہ بچی کی لاش ملی ہے، جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

Back to top button