پاکستان

جسٹس فائزقاضی کا دبنگ ایکشن،حکومت کوجرمانہ کردیا

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کےدورکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کےدورکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔ عدالت نےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی مہلت مانگنےکی استدعا مسترد کردی اورسندھ حکومت کوغیرضروری التوا پرفریقین کےوکلا کےسفری اخراجات ادا کرنےکا حکم دیتے ہوئےکہا کہ سندھ حکومت اگلی سماعت سےپہلےوکیل امداد علی اورضمیراللہ کوپچاس پچاس ہزارروپےادا کرے،دونوں وکلاءحیدرآباد اورسندھ سےآئےہیں انکواخراجات ادا کیےجائیں۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےکہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ تحریری جواب کی کاپی جمع نہیں کروا سکے،آپ کوجرمانہ کررہےہیں دونوں وکلا کوادا کریں، گزشتہ سماعت پربھی عدالت نےحاضری یقینی بنانےکا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نےعدالت سےدودن کی مہلت دینےکی استدعا کی۔ توجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےکہا کہ ہمارے پاس التوا کا اختیارنہیں ہے۔ عدالت نےکیس کی سماعت پانچ نومبرتک ملتوی کردی۔

Back to top button