پاکستان

تمام بیماریوں کا علاج کیسےہوگا؟مریم نواز نےنسخہ بتادیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرکا کہنا ہےکہ آئین و قانون اورجمہوریت کا سر نہیں جھکنے دیں گے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ آئین و قانون اورجمہوریت کا سر نہیں جھکنے دیں گےاورپاکستان کی ہربیماری کا علاج ’ووٹ کو عزت دو‘ میں ہے۔ لاہورمیں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم فیصلہ کن جدو جہد میں داخل ہونے جارہے ہیں، پاکستان کی ہر بیماری کا علاج اس نعرے میں ہے کہ ’ووٹ کوعزت دو’، ووٹ کی عزت اورحرمت پامال ہوئی ہے، اس کے گواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا غدار ہے جس نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کیے، کیسا غدار ہے جس نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا، حکومت کو ڈھول بجانے کا شوق ہے تو بڑے شوق سے بجائے، تم ڈھول بجا کر اعلانات کراؤ گے تو ڈھول سے ارشد ملک، شوکت عزیز صدیقی اور بشیر میمن کی گواہی آئے گی جبکہ نواز شریف کا مقدمہ گھر گھر پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑا، انہوں نےسارے وارپہلےاپنےسینےپرسہے پھرکارکنان کو آوازدی، والد نے کہا بیگ تیار رکھو، گرفتاری ہو تو سینہ تان کر جانا گھبرانا نہیں، آئین و قانون اور جمہوریت کا سر نہیں جھکنے دیں گے اور جب قربانی دینے کا وقت آئے گا مریم نواز صف اول میں ہوگی۔

Back to top button