پاکستان

ملک بھرمیں کورونا سےتشویشناک ہلاکتیں

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مزید 583 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کےمطابق ملک میں کورونا سے مزید 9 اموات کے بعد وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مزید 583 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والےکورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ 11 ہزار68 ہوچکی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 4، اسلام آباد میں 3 اور پنجاب میں 2 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ میں اب تک 2 ہزار 535، پنجاب میں 2 ہزار 247، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 187،بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 افراد کوروناکے باعث جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد اس وقت8 ہزار 15 ہے جن میں سے 497 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

Back to top button