پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف پربغاوت کا مقدمہ،عمران حکومت کا فائدہ یا نقصان؟

نوازشریف پربغاوت کا مقدمہ،عمران حکومت کا فائدہ یا نقصان؟عالمی سطح پر شدید بدنامی،مذید کیا نقصانات ہوں گے،بڑی خبرآگئی

نوازشریف پربغاوت کا مقدمہ،عمران حکومت کا فائدہ یا نقصان؟عالمی سطح پر شدید بدنامی،مذید کیا نقصانات ہوں گے،بڑی خبرآگئی معروف صحافی عمرانریاض خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوازشریف پرسب سے بڑا احسان ان کوباہربھیج کرکیا اوراسکےبعد اس سے بھی بڑا احسان ان پر ایف آئی آرکرکے کی۔عمران خان نے نوازشریف پردرج ہونے والی ایف آئی آرسے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کے نادان اورقابل بھروسہ دوستوں کی کاروائی ہے جنہوں نےعمران خان کے پاؤں پرکلہاڑا مارا ہے۔

اے پی سی میں نوازشریف کی تقریرکے بعد اپوزیشن بیک فٹ پرچلی گئی تھی،اور دفاعی پوزیشن میں یہ جواب دے رہے تھے کہ ہماری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔قسمیں قسمیں کھا کر بتا رہے تھے۔ نوازشریف نے تقریرکے اندرجو بیانیہ دیا،اپوزیشن اس سے بھاگ رہی تھی،پی ایم ایل این اس بیانیے سے پیچھے ہٹ رہی تھی۔ لیکن یہ آیف آئی آران کے لیے آکسیجن ثابت ہوئی،نوازشریف کوباہربھیج کربہت بڑا احسان کیا گیا لیکن ان پر مقدمہ درج کرکے اوربھی بڑا احسان کیا گیا۔

نوازشریف اس ایف آئی آرکو اپنے لیے عالمی سطح پر استعمال کرسکتے ہیں۔ وہ برطانوی حکومت اورعدالتوں کو کہہ سکتے ہیں کہ تین بار ملک کا وزیراعظم رہا،اپنے ملک واپس کیسے جا سکتا ہوں وہاں پر ایسی حکومت ہے جو مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور مجھ پر غداری کے مقدمات درج کر رہی ہے۔اب حکومت کے پاس ایک ہی حل ہے کہ وہ اس ایف آئی آر کو ختم کرے اور جنہوں نے یہ مقدمہ درج کیا ان کے خلاف کاروائی ہو۔

Back to top button