پاکستان

سینہ تان کرگرفتاری ،ملک کا لیڈرکیسا ہو؟مریم نوازجیسا ہو

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نےکہا ہے کہ نوازشریف نےکہا بیگ تیارکرلو،سینہ تان کرگرفتاری دینا

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کہا بیگ تیارکرلو،سینہ تان کرگرفتاری دینا، پاکستان کی ہربیماری کاعلاج ووٹ کو عزت دوکے نعرے میں ہے،نوازشریف کیسا غدار ہے جس نے پاکستان کا دفاع مضبوط کیا، روشنیاں دیں، دہشتگردی ختم کی،نوازشریف کا اشتہار لگے گا تو شکل جنرل پرویزمشرف کی نظرآئے گی ، جومکے دکھا کر چلا گیا، لیکن کسی جج میں جرات نہیں ہوئی کہ واپسی کیلئے للکار سکے۔

انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ہم فیصلہ کن تحریک میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ارکان اسمبلی اور کارکنان نے قائد کے ساتھ کھڑے ہوئے۔میاں نواز شریف نے جو بیانیہ دیا ہے، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہے، میاں نوازشریف اور میں ہم دونوں نااہل ہیں، لیکن نوازشریف عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، انتخابی حلقوں میں جو دھاندلی ہوئی وہ تین ماہ قبل شروع ہوگئی تھی۔

Back to top button